History World Urdu

How Powerful is America – USA? | Most Powerful Nations on Earth | In Urdu

How Powerful is America?

امریکہ کتنا طاقتور ہے؟ امریکہ کی طاقت کا اندازہ آپ اس بات سے لگائیں کہدنیا کا کہ دنیا کا ایک ملک بھی ایسا نہیں جس کی زمین پر یا جس کی سرحد پر امریکہ فوجی اڈہ یا اس کا بحری بیڑہ نہ کھڑا ہوا ہو امریکہ کے دنیا بھر میں اپنی زمین سے باہر آٹھ سو فوجی اڈے ہیں جبکہ امریکہ کے بعد دنیا کی تین بڑی طاقتوں، روس، فرانس اور برطانیہ ان تینوں کے کل ملا کر تیس فوجی اڈے ہیں۔ اس سے امریکہ کے لمبے اور مضبوط بازؤں کا پتا چلتا ہے۔ امریکی فوجی بجٹ 611 ارب ڈالر کا ہے

How Powerful is America - USA  Most Powerful Nations on Earth  In Urdu

یہ دفاعی بجٹ امریکہ کے بعد سات بڑی طاقتوں چین، روس، فرانس، برطانیہ سعودی عرب، انڈیا اور جرمنی کے مجموعی بجٹ سے بھی زیادہ ہے۔ آج کل کی دنیا میں ائرکرافٹ کیرئر کو بہت بڑی جنگی طاقت مانا جاتا ہے۔ اکیلے امریکہ کے پاس گیارہ ائرکرافٹ کیئریر ہیں۔ جبکہ امریکہ کے بعد دنیا کی دوسری بڑی فوجی طاقتوں روس، چین، فرانس اور برطانیہ کے پاس دو سے زیادہ ائرکرافٹ کیرئیر نہیں ہیں

امریکہ کا سیاسی اثرورسوخ بھی دنیا میں بہت زیادہ ہے وہ اس طرح کہ اقوام متحدہ کی سب سے طاقتور باڈی سلامتی کونسل میں امریکہ کے پاس ویٹو پاور ہے۔ دنیا کے تین بڑے ادارے اقوام متحدہ، نیٹو اور و بنک امریکی امداد کے بغیر قائم ہی نہیں رہ سکتے اس لیے یہ تینوں ادارے امریکہ کے اثر میں رہتے ہیں۔ امریکہ دنیا کے بڑے حصے میں اپنی ضرورت کے مطابق فوجی اور معاشی امداد دیتا ہے جس کی وجہ سے یہ ممالک اور جغرافیے اس کے سیاسی اثر میں رہتےہیں علمی اور تحقیقی لحاظ سے بھی دیکھیں تو امریکہ پوری دنیا میں سب سے آگے ہے دنیا کی ٹاپ بیس یونیورسٹیز میں سے سترہ امریکہ میں ہیں.

How Powerful is America

سلیکان ویلی، وہ جگہ جہاں ٹکنالوجی جنم لیتی ہے امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ہیں یہ وہ جگہ ہے جہاں دنیا بھر سے بہترین دماغ علم حاصل کرنے، تجربہ حاصل کرنے یا پیسے کی تلاش میں آتے ہیں یا دنیا کے بہترین دماغوں کو اچھے پیکجز پر یہاں لایا جاتا ہے فیس بک، گوگل، ایپل اور مائیکروسافٹ جیسے بڑے بڑے ادارے سلیکان ویلی میں موجود ہیں۔ معاشی لحاظ سے دیکھیں تو امریکی معیشت اٹھارہ اعشاریہ ستاون ٹریلین ڈالر کے ساتھ دنیا کی سب سے بڑی معیشت ہے۔

امریکہ کے بعد چین کا نمبر ہے لیکن چینی معیشت کا حجم امریکہ سے سات ٹریلین ڈالر کم ہے۔ معدنی لحاظ سے بھی امریکہ اس طرح مالا مال ہے کہ دنیا کا سب سے زیادہ اور بہترین کوئلہ امریکی زمین میں پایا جاتا ہے اور تیل کے دسویں نمبر پر سب سے زیادہ ذخائر بھی امریکی زمین میں موجود ہیں۔

How Powerful is America?

How Powerful is American

امریکہ دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجی بناتا ہے اور مہنگی ترین پراڈکٹس تیار کرتا ہے۔ اس لئے امریکہ کا پروفائل فرسٹ ورلڈ کا ہے۔ جبکہ اس کے مدمقابل جو ممالک ہیں روس اور چین ان کا ٹریڈ پروفائل تھرڈ ورلڈ کا ہے۔ امریکہ کی طاقت اس کی کامیاب اور سب سے قدیم جمہوریت ہے جس میں تقریباً دو صدیوں سے کوئی تعطل نہیں آیا۔ یہی وجہ ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ امریکہ کے ادارے خودمختار اور مضبوط ہوتے گئے۔

ہالی وڈ کی پراپیگنڈہ پاوراور انگلش زبان کا پوری دنیا میں سمجھا جانا بھی امریکہ کی ایک بڑی طاقت ہے۔ امریکہ اپنے جغرافیے کے اعتبار سے دنیا کی بہترین لوکیشن پر ہے۔ جہاں اس کے مشرق اور مغرب میں ہزاروں کلومیٹر کا سمندر امریکہ کے لیے سٹریٹجک ڈیپتھ کا کام کرتا ہے۔ اس کے شمال میں کینیڈا کے ساتھ امریکہ کے بہترین سے بہتر تعلقات ہیں۔

How Powerful is Americans

جبکہ جنوب میں میکسیکو کے ساتھ بھی امریکہ کے تعلقات اتنے خراب نہیں کہ اس کی سرزمین کو امریکہ کے خلاف استعمال کیا جا سکے۔ تو مختصر یہ کہ امریکہ دنیا کی واحد سپرپاور ہے لیکن اپنے سپرپاور اسٹیٹس کو برقرار رکھنے کے لیے امریکہ کو مسلسل اپنی ایکسپورٹس بڑھانا ہوتی ہیں۔ ایکسپورٹس بڑھانے کیلئے امریکہ کو اپنی مصنوعات میں مسلسل جدت لانا ہوتی ہے۔ یہ جدت لانے کیلئے اسے دنیا کے بہترین دماغ چاہئیں۔ اور اس سارے تسلسل میں سے اگر ایک کڑی بھی کم ہو جائے تو امریکہ کا سپرپاور سٹیٹس خطرے میں پڑ سکتا ہے۔

Read More:: How Powerful is America – USA?

Abdul Qadeer

My Name is Abdul Qadeer. And CEO Pakistanwap ( JamilBaba ) 😊

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button