History World Urdu

How Powerful is India? | Most Powerful Nations on Earth | In Urdu

How Powerful is India?

بھارت کتنا طاقتور ہے؟ بھارت دنیا میں دوسرا سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہے چین کی آبادی ایک ارب چالیس کروڑ جبکہ بھارت کی آبادی ایک ارب 33 کروڑ سے زیادہ ہے بھارت کی سب سے بڑی طاقت اور کمزوری دونوں اس کی آبادی ہی ہیں آبادی اس قدر زیادہ ہے کہ پوری دنیا میں جہاں جائیں آپ کو ہندوستانی مل جائیں گے

How Powerful is India  Most Powerful Nations on Earth  In Urdu

لیکن دوسری زیادہ آبادی کی وجہ سے ہی بجلی، پانی، تعلیم حتیٰ کہ ٹوائلٹس جیسی بنیادی ضروریات کی فراہمی بھی بھارتی حکومت کے لیےناممکن چیلنج بن چکی ہے زیادہ آبادی کی وجہ سے ہی بھارت کے عام شہریوں کی سال بھر کی ایوریج انکم سولہ سو چودہ ڈالر ہے جبکہ بنگلہ دیش کی انکم سولہ سو دس ڈالر اور پاکستان کی سولہ سو انتیس ڈالر ہے دفاعی لحاظ سے دیکھیں تو بھارت کے پاس دنیا کی چوتھی سب سے بڑی فوج ہے نٹرنیشنل پاور رینکنگ میں بھارت چوتھے نمبر پر ہے جبکہ چین تیسرے اور پاکستان گیارہویں نمبر پر ہے امریکہ، چین سعودی عرب اور روس کے بعد بھارت وہ ملک ہے.

جو اپنی جنگی طاقت پر سب سے زیادہرقم خرچ کرتا ہے بھارت کا ڈیفنس بجٹ 52.5ارب ڈالر یا اٹھاون کھرب چھے ارب پاکستانی روپے ہے صرف حوالے کے لئے بتا دیں کہ پاکستان کا ڈیفنس بجٹ دس کھرب روپے سے بھی کم ہے بھارت دنیا کی چھٹی ایٹمی طاقت ہے اور اس کے پاس اپنا تیار کردہ میزائل ڈیفنس سسٹم بھی موجود ہے اس کے علاوہ بھارت اپنے فائٹر جیٹس بھی تیار کر رہا ہے.

How Powerful is India?

How Powerful is India  Most Powerful Nations on Earth  In Urdu

اس کے تیار کردہ فائٹر جیٹس تیجا طیاروں کے بارے میں بھارتی ماہرین کا دعوی ہے کہ یہ فورتھ جنریشن کے لڑاکا طیارے ہیں بھارت کے پاس دو ائرکرافٹ کیریئرز بھی ہیں بھارت کو اسلحے میں خودکفیل کرنے کے لیے کئی سرکاری ادارے کام کر رہے ہیں لیکن بھارت کا دفاعی پیداوار میں خود کفالت کا یہ خواب ابھی بہت دور ہے بھارت کی معاشی طاقت کو دیکھیں تو یہ دنیا کی ساتویں بڑی معیشت ہے.

اس کا جی ڈی پی بائیس سو ارب ڈالر ہے بھارتی معیشت کی طاقت اس کی زراعت اور تیزی سے ترقی کرتی آئی ٹی انڈسٹری ہے بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ بھی عالمی سطح پر بھارت کے مثبت تاثرکو پھیلانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے بھارت دنیا کا واحد ملک ہے جہاں 18کروڑ سے زیادہ لوگ خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں.

How Powerful is India  Most Powerful Nations on Earth  In Urdu

ان لوگوں کو غربت سے نکالنا بھارتی معیشت کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے لیکن ورلڈ بنک کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں خط غربت سے نیچے بسنے والوں کی تعداد ہر سال کم ہو رہی ہے جنوبی ایشیا دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں کا گہوارہ رہا ہے یہی وجہ ہے کہ انڈیا تاریخی عمارتوں خوبصورت وادیوں اور ثقافتی رنگا رنگی کے باعث پرکشش سیاحتی مقام بن چکا ہے ہر سال ایک کروڑ کے قریب سیاح بھارت کا سفر کرتے ہیں.

سیاسی طور پر بھارت کے تعلقات سپرپاور امریکہ اور یورپی یونین کے ساتھ بہت اچھے ہیں لیکن چین اور پاکستان سے مستقل خراب تعلقات عالمی سیاسی منظر نامے میں بھارت کی بڑی کمزوری ہیں جس کے باعث بھارت سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت اور نیوکلئیر سپلائی گروپ میں شمولیت حاصل نہیں کر پا رہا.

How Powerful is India  Most Powerful Nations on Earth  In Urdu

بھارت کے مشرق میں مائو نواز ریاستوں میں شورش اور شمال مغرب میں مسئلہ کشمیر کا حل نہ ہونا بھارت کے لیے بڑے مسائل پیدا کر رہا ہے تو مختصر یہ کہ بھارت عالمی سطح پر اہم معاشی اور سیاسی طاقت ہے اس میں یہ پوٹینشل ہے کہ وہ عالمی معاملات میں اپنا کردار ادا کر سکے لیکن بھارت کی سب سے بڑی کمزوری اس کے اپنے ہمسایہ ممالک پاکستان اور چین سے مسلسل خراب تعلقات ہیں

Read More:: How Powerful is India?

Abdul Qadeer

My Name is Abdul Qadeer. And CEO Pakistanwap ( JamilBaba ) 😊

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button